آصف کرمانی کی ایک خاتون نینااکبرکے ساتھ تصویرسوشل پر وائرل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنماآصف کرمانی کی ایک خاتون نینااکبرکے ساتھ تصویرسوشل میڈیاسائٹ پرگردش کررہی ہے اورتصویرمیں دوگاڑیاں جن میں ویب سائٹ کے مطابق وہ سوارتھے ا ن کے نمبرز بھی دکھائی دے رہے ہیں آصف کرمانی کوپنجاب ہائوس میں کمرہ نہ ملنے کی وجہ سے آصف کرمانی نے حاجی سیف اللہ بنگش کے گیسٹ ہائوس میں کمرہ بک کروایا۔گیسٹ ہائوس میں نینااکبرساڑھے پانچ بجے داخل ہوئی اورڈیڑھ بجے واپس گئی۔آصف کرمانی ساڑھے دس سے بارہ بجے تک نینااکبرکے ساتھ کمرہ نمبر208میں موجودرہا۔نینااکبرپرل وائٹ کلرکی لینڈکروزرجس کانمبرLE-900ہے میں آئی جبکہ آصف کرمانی بلیک کرولاجس کانمبرGAC-065ہے اس میں آئے۔ن لیگ کے کارندوں کی رنگ رلیاں اس وقت قوم کے سامنے لانی اس لیے وزیراعظم کے مشیرآصف کرمانی نےسوشل میڈیاپرگردش کرتی ہوئی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے وال مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے‘ سیاست میں آئے غلط لوگ ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔ اتوار کو ایک بیان آصف کرمانی نے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ سیاست میں آئے غلط لوگ ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلین والا مواد گندی سیاست کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آصف کرمانی کے ساتھ موجود خاتون سکھ چین ویلنس کلب کی سی ای او نینا اکبر تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں