دھرنے کرانے میں پاشا کا ہاتھ تھا،خورشید شاہ


اسلام آباد (نیوزایجنسی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو صورتحال ہم دیکھ رہے ہیں اس کے مطابق نواز شریف اور اس کے خاندان کا بچنا مشکل ہے، وہ اثاثے چھپانے کے جرم میں رخصت ہونگے ، آصف علی زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے ، عمران خان بھی عدالتوں سے نااہل ہونگے ، نواز شریف کی نااہلی کے پیچھے ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں ہے ، ہم خود غلط کام کرتے ہیں پھر الزام ایجنسیوں پر لگاتے ہ،میموگیٹس سکینڈل میں اور 2014 کے دھرنے میں ایجنسیوں کاکردار تھا ،جنرل پاشا نے دھرنے کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ، عمران خان 3 کروڑ افراد کی رائے کو 30 ہزار افراد کے ساتھ کنٹینر پر چڑھ کر بدلنا چاہ رہا تھا اس لئے اس وقت پارلیمنٹ کا ساتھ دیا ، چوہدری نثار استعفیٰ دے سکتا ہے مگر نوازشریف کو دھوکا نہیں دے سکتا ، نواز شریف دل سے مولانا فضل الرحمن سے محبت نہیں کرتے ، مولانا کا عشق یکطرفہ ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں