جرنل رانی ،ایک ایسا کردار جو مدتوں یاد رکھا جائے گا


اسلام باد(احتساب نیوز)پاکستان کایک ایسا ملک ہے جہاں قانوں طاقتور افراد کے لئے گھر کی لونڈی رہا ہے ،ان میں سے ہی ایک پاکستان کے سابق رمی چیف جنرل یحیی خان بھی تھے ،ان کی ایک دوست اکلیم اختر قریبی دوستوں میں شمار ہوتی تھیں۔ ان کے قریبی تعلقات کی بنا پر وہ جنرل یحیی کو آغا جانی کے نام سے پکارتی تھیں اور ان تعلقات کی بنیاد پر وہ نہایت مقبول اور انتہائی اختیارات کی حامل شمار ہوتی تھیں۔ اسی طاقت اور اختیار کی وجہ سے انھیں جنرل رانی کہا جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جنرل یحیی کے دور میں جنرل کے بعداکلیم اختر پاکستان کی سب سے بااختیار شخصیت ہوا کرتی تھیں۔ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، مگر پھر بھی انھیں سرکاری پروٹوکول دیا جاتا تھا۔پاکستان کے مشہور پاپ گلوکار، فخر عالم اور عدنان سمیع، جنرل رانی کے نواسے ہیں۔ جنرل رانی کی بیٹی عروسہ عالم جو کہ فخر عالم کی والدہ ہیں نے کچھ عرصہ قبل بھارت کے ایک سیاستدان امریندر سنگھ سے مبینہ طور پر شادی کر لی۔ گو اس کی تصدیق اس وجہ سے بھی نہیں ہو سکی کہ بھارت میں غیر مسلم کے لیے ایک سے زائد شادی غیر قانونی ہے۔ جرنل رانی نے 2002 میں وفات پائی۔آج بھی ان کی مثال پاکستان میں مشہور ہے،جو ہمارے لئے ایک سبق بھی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں