دس بیٹوں کے لئے گھرمیں بہوصرف ایک ہی آئے گی،بھارتی خاندان


نئی دہلی(احتساب نیوز)  دنیا میں ایسا قبیلہ منظر عام پر آیا ہے جہاں ہر کسی کی ایک اپنی اپنی الگ بیوی نہیں بلکہ جتنے بھائی ہوں انکو ایک ہی بیوی دی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسے تو بھارت میں دنیا کا سب عجیب غریب اور غیرانسانی رسم ورواج ہیں لیکن اب ایک ایسا چھوٹاساگائوںجودھیرتن کے پاس ہی واقع ہے اس گائوں میں ایک ایساعجیب وغریب دستورہے جوکہ سالہاسال سے وہاں چلاآرہاہے اوروہ یہ کہ گھرمیں ایک بیٹاہودوبیٹے ہوں پانچ بیٹے ہوں یادس بیٹے ہوں گھرمیں بہوصرف ایک ہی آئے گی۔اس گائوں میں کھیتی باڑی ہی پیٹ پالنے کاایک ذریعہ ہے ۔یہاں کے گائوں کے لوگوں کاکہناہے کہ ہم اس رسم ورواج کواس لیے اپناتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں خاندان کی زمین کابٹوارہ نہ ہوجائے اس گائوں میں کئی ایسے خاندان میں جن میں پانچ پانچ چھ چھ حتی کہ دس دس بھائیوں کے ایک ہی بیوی ہیان میں سے ایک شخص نے امریکہ کے ایک اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے بتایاکہ ہم سب بھائی اپنی اکلوتی بیوی سے ہم بستری کرتے ہیںاورکوئی بھائی کسی دوسرے بھائی سے جیلس نہیں ہوتا۔سخت قانون ہونے کے باعث قانونی طورپرسب سے بڑابھائی ہی اکلوتی بیوی کاشورہوتاہے۔اورسب سے حیران کن بات یہ ہے کہ کسی باپ کواپنے بچے اورکسی بچے کواپنے باپ کاپتانہیں ہوتا۔اس شخص کاکہناتھاکہ یہ رواج ہمارے خاندان میں صدیوں سے چلاآرہاہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں