جمائمہ عمران خان کوکیوں چھوڑکرلندن چلی گئیں ؟ علیحد گی کافیصلہ کس نے کیاتھا؟تہلکہ خیزانکشافات


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناماکیس28 جولائی کے فیصلے پر جمائما گولڈ سمتھ اپنی خوشی چھپا نہ پائیں‘ ان کا ٹویٹ تھا “Gone Nawaz gone”‘ 21 سال کی لڑکی اپنا مذہب چھوڑ کر‘ اسلام قبول کر کے‘ میری بیوی بن کر پاکستان ا?ئی تو اس کے خلاف یہودی ایجنٹ ہونےکی مہم چلائی گئی۔ وہ Pragnent تھی کہ اس پر ٹائلوں کی سمگلنگ کا مقدمہ بنا دیا گیا جس میں اسے جیل بھیجا جا سکتا تھا۔ اس پر وہ ملک چھوڑ کر چلی گئی اور میرے بچے جو میری اصل دولت تھے‘ وہ بھی ساتھ چلے گئے۔معروف کالم نگاررﺅف طاہرنے اپنے کالم میں لکھاہے کہ عمران خان کا یہ ذاتی دکھ اپنی جگہ‘ لیکن معاف کیجئے‘ اس نے ادھوری کہانی بیان کی۔ جون 1995ء میں 21 سالہ جمائما 43 سالہ ہیرو کے ساتھ پاکستان ا?ئی تو یہاں اس کا خیرمقدم بے پناہ تھا۔ ہمیں نہیں یاد پڑتا کہ (کسی مخصوص مذہبی حلقے کے سوا) کسی نے اس کے خلاف یہودی ایجنٹ ہونے کی مہم چلائی ہو۔عمران خان نے 1996ئ میں تحریک انصاف بنائی اور 1997ئ کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تو عالمی میڈیا کے لئے بھی یہ بڑی خبر تھی۔ تب جمائما کو نہیں‘ کسی اور کو بطور خاص امریکی اخبارات نے موضوع بنایا۔ جسے پاکستانی میڈیا بھی Carry کرتا رہا۔ 1997ئ کے انتخابات میںعمران خان لاہور کے دو حلقوں سمیت ملک بھر میں کوئی درجن بھر حلقوں سے خود امیدوار تھا اور ہر جگہ اس کی اور اس کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ اب وہ مسلم لیگ کے لئے کسی خوف کا باعث نہ تھا۔ دسمبر 1998ئ میں جمائما اپنی والدہ کے لئے 397 ٹائلیں لندن بھیج رہی تھیں کہ ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ان ٹائلوں کو پکڑ لیا۔ پاکستانی قوانین سے لاعلم جمائما کو یہ علم نہیں ہو گا کہ ا?ثار قدیمہ میں شمار ہونے والی ان ٹائلوں کی برا?مد غیر قانونی ہے۔ لیکن عمران خان کی یہ بات حقیقت نہیں کہ اس مقدمے کے باعث جمائما بچوں سمیت اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ جمائما اس کے بعد بھی پاکستان میں رہیں۔ البتہ 2002ئ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی ناکامی کے بعد (جس میں ملک بھر سے تحریک انصاف کی صرف ایک سیٹ تھیع عمران خان کی اپنی سیٹ) جمائما کا اصرار تھا کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر لندن میں جا بسے۔ بالا?خر 2004ئ میں (ٹائلوں والے مقدمے کے پانچ سال بعد) جمائما مستقل لندن جا بسیں۔ علیحدگی کا فیصلہ خان کا نہیں‘ خود جمائما کا تھا۔ لیکن یہ علیحدگی مشرق“ والی روایتی علیحدگی نہیں‘ دونوں کے درمیان اب بھی دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں