ے نظیر بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری اور ان کی بہنیں ملوث ہیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے پرویز مشرف کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کے بیان میں بڑی حد تک سچائی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری اور ان کی بہنیں ملوث ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ پرویز مشرف کے الزامات بالکل درست ہیں۔ میں اپنی ماں بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کے قریبی لوگوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔ ان کے قتل کے بعد پیپلز پارٹی کی طرف سے میرا راستہ بھی روکا گیاتھا۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے دبئی سے اپنے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان ، پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم ممالک کی پہلی خاتون سربراہ مملکت بینظیر بھٹو اور ان کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کروایا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا بھی ہاتھ ہے جبکہ اصف زرداری بینظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروانے والے ہیں۔ واضح رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر اصف زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل پر انصاف نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا جبکہ اس کے اگلے ہی دن مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنے والد کے قتل پر انصاف کی منتظر ہیں جبکہ اب سابق صدر پرویز مشرف نے مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ داری آصف زرداری کو ٹھہرا دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں