میکڈونلڈزگوشت کھانے کے رسیا افراد کی تواضع انسانوں اور گھوڑوں کے گوشت سے کررہی ہے


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) میکڈونلڈز جس کے کھانوں کے بارے میں پہلے ہی سے کافی شکایات تھیں۔اب ایک اور لرزہ خیز انکشاف ہو گیا ہے کہ کمپنی گوشت کھانے کے رسیا افراد کی تواضع انسانوں اور گھوڑوں کے گوشت سے کررہی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ڈیلی بز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پے درپے شکایات کے بعدمیکڈونلڈز کی امریکہ میں قائم ایک فیکٹری میں ایک فوڈ انسپکٹر نے چھاپا مارا تو اس نے دیکھا کہ بیف ہیم برگر کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والاگوشت انسانوں اور گھوڑوں کا تھا۔اتنا ہی نہیں بلکہ کئی ٹرک وہاں موجود تھے جن میں انسانی لاش پڑی تھیں۔ اس ہولناک انکشاف کے بعد وسیع پیمانے پر کی جانے والی تحقیقات سے پتہ چلا کہ 90 فیصد ریسٹورینٹس میں انسانی گوشت اور 65 فیصد میں گھوڑوں کا گوشت استعمال ہوتا پایا گیا ہے۔اس انکشاف کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر کے میکڈونلڈ زکے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں