سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی فوزی علی کاظمی سے میری جان کو خطرہ ہے۔،زارا اکبر


لاہور(نیوزایجنسی)ملک کی معروف اداکارہ زارا اکبرنے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کی نائب صدر اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی قریبی ساتھی فوزی علی کاظمی سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ زارا اکبر نے کہا کہ اگر انھیں اور ان کے بیٹے کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہوگی۔ اداکارہ کاکہنا تھا اگر ان کی پارٹی انھیں سیکیورٹی دیتی ہیتو وہ ان کی شکرگزار ہوں گی۔اسٹیج اداکارہ زارا اکبرنے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی عمر18سال ہونے کا انتظار کرتی رہی ہوں جسکے بعد میں اب اپنے خاوند کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اگرکوئی مجھ سے نکاح نامہ دیکھنا چاہتا ہے تووہ عدالت کے ریکارڈ میں جاکر دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاوند غائب ہو چکا ہے اور مجھے اب قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیںمیرا خاوند آصف علی زرداری کا دیرینہ دوست ہیمجھے تحفظ چا ہیے میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچے کی تصویر میڈیا پر نہ آنے دیں اس کی پڑھائی کا مسئلہ ہے میری میڈیا مالکان سے گزارش ہے میری مدد کر یں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں