لیفٹیننٹ کرنل اپنے جونئیر افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا


ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملٹری پولیس نے خفیہ اطاع ملنے پر بھارتی فوج کے حاضرسروس لیفٹیننٹ کرنل کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں اسکا اعلی ٰ افسر اور حاضر سروس کرنل موجود تھا جو کہ بطور چیف انجنئیر کے عہدے پرکام کر رہا تھا۔چھاپہ رات کے تین بجے مارا گیا۔ چھاپہ مارنے پر ملٹری پولیس کے اہلکار یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ

کرنل اپنے جونئیر افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا ہے۔ تاہم ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا۔بھارتی فوج نے مذکورہ کرنل کے خلاف تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ملٹری پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیفٹیننٹ کرنل کے گھر 26اکتوبر کی رات 3بجے چھاپہ مارا تو وہاں بھارتی کرنل جو کہ ایڈیشنل چیف انجینئر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہا ہے، لیفٹیننٹ کرنل کی بیوی کے ساتھ موجود تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے مذکورہ افسران کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں ، جب کہ لیفٹیننٹ کرنل گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کے سبب چندی گڑھ گیا ہوا ہے۔ملٹری پولیس نے بعد ازاں کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کی بیوی کو میڈیکل چیک اپ کےلیے اسپتال روانہ کردیا۔واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھارتی فوج ایک لیفٹیننٹ کرنل کو نوکری سے اس وجہ سے نکال چکی ہے کیوں کہ اس کے اپنے ایک دوست کی بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں