شادی شدہ خاتون کیساتھ چھ دیور تین سال تک کیا کرتے رہے ۔دل کو دہلا دینے والی خبر


حجرہ شاہ مقیم (مانیٹرنگ ڈیسک) حجرہ شاہ مقیم میں دیورسمیت چھ ملزمان کا شادی شدہ خاتون پر تین سال تک جنسی تشدد کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاﺅں 2D کی خاتون کوثر بی بی کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمہ میں دل د ہلا دینے والے انکشافات سامنے ٓئے ہیں جس میں خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہاہے کہ اسکی شادی پانچ سال پہلے لیاقت علی کے ساتھ ہوئی تھی اسکے درندہ صفت سسرالیوں نے اسکے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے جنسی تشدد شروع کردیا ۔اسکے دیور سمیت چھ افراد جن میں تین حقیقی بھائی شوکت علی ،اشفاق ، عبدالرزاق ،پسران اشرف ،اشرف ،ساجد ،سرور شامل ہیں جو اسکو اسلحہ کی نوک پر قتل کردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گزشتہ تین سال سے مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیںاس دوران اسکا خاوند مجبوری کی حالت میں تمام تر بے غیرتی اور رسوائی برداشت کرتارہا جبکہ وہ اپنے والدین ،تین معصوم بیٹیوں کے مستقبل اور جان کے خوف سے خاموش رہی اور طویل زیادتی کا مسلسل نشانہ بنتی رہی ۔خاتون نے بتایاکہ پانچ روز قبل بھی ملزم ساجد نے دن ایک بجے اسلحہ کے زور پر اسکے ساتھ جنسی تشدد کیا اور اسی رات قریب نو بجے ملزم شوکت نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اسکے ساتھ پھر زنا کیا اور رات بھر جنسی تشدد کانشانہ بناتا رہا جس سے خاتون چلنے کے قابل نہ رہی اور مسلسل بلیڈنگ ہونے لگی تو خاتو ن کو ہسپتال پہنچایاگیا لیڈی ڈاکٹر نے بھی خاتو ن کے ساتھ انسانیت سوز تشدد کی تصدیق کر دی ہے، اس سنگین واقعہ بارے حجر ہ شاہ مقیم کی پولیس نے مقدمہ در ج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں