رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی گئی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے امیدوار نثار جٹ کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔این اے

106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کوحج کے مترادف قرار دیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں