بولوگنا کی موٹر وے پر ایئرپورٹ کے نزدیک زوردار دھماکہ


روم (نیوز ڈیسک ) غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر بولوگنا کی موٹر وے پر ایئرپورٹ کے نزدیک زوردار دھماکہ۔جس کے بعد آگ کے شعلےبھڑک اٹھے۔ آگ کے بلند شعلے دور سے ہی دکھائی دیے۔ جس کے بعد شہر بھر میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ کو ڈھونڈتے

ہوئے پہنچے تو پتا چلا کہ آئل ٹینکر اور کاریں لے جانے والے ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں2 افراد موقعہ پر ہلاک اور اردگرد موجود بڑی تعداد میں لوگ جھلس گئے جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکے کے سبب شاہراہ پر گڑھا پڑگیا جسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں