میں اب بھی چائے بنانے اس ہوٹل پر جاتا رہوں گا تاکہ مجھے میری اوقات یادرہے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی چائے بنانے اس ہوٹل پر جاتا رہوں گا تاکہ مجھے میری اوقات یادرہے۔عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کےاُمیدوار گل ظفرنے این اے 41 سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ گل ظفر

خان، جو کہ ایک ہوٹل میں ویٹر ہے ، نے شہاب الدین خان اور اخونزادہ چٹان جیسے ہیوی ویٹس کو شکست دی ۔ظگل ظفر نے 2013ء کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ ویٹر کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا ایک مثال قرار دیا جا رہا تھا اور اسے ”تبدیلی” سے منسوب کیا جا رہا تھا لیکن اب گل ظفر خان کے بھی 3 کروڑ روپے کے اثاثے سامنے آ گئے ہیں ۔جس کے بعد انکے اثاثوں کے حوالے سے بحث چھڑ گئی تھی تاہم ان اثاثہ جاتے کے حوالے سے بات کرتےہوئے ظفر گل کا کہنا تھا کہ وہ اثاثے میرے ذاتی نہیں ہیں بلکہ مجھے وراثت میں ملے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں