حسن اور حسین نواز نے لندن فلیٹس خالی کر دئیے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے لندن فلیٹس خالی کر دئیے ہیں اور اپناتمام تر سامان منتقل کر کے کسی اور جگہ رہائش اختیار کر لی ہے۔حسن اور حسین نواز نے برطانیہ میں ایک گھر خرید لیا ہے جبکہ دو مزید پراپرٹیز خریدی ہیں اور یہ پراپرٹیز کسی اور کے

نام پر خریدی جا رہی ہیں۔ محمدمالک نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب سے لندن کے ایون فیلڈ علاقے میں قائم فلیٹس کو فروخت کرنے کیلئے بھی کوششیں سامنے آئی ہیں۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے بڑے رئیل سٹیٹ ٹائیکون نے شریف صاحبزادوں کو یہ پراپرٹیز خریدنے کی پیش کش کی ہے جسے پہلے تو انکار کر دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد دوبارہ ان سے رابطہ کرکے فروخت کرنے کی حامی بھر لی گئی ہے۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی جانب سے لندن فلیٹس کو حکومت پاکستان کی حق ملکیت بننے سے قبل قانونی مسئلہ بنانا مقصود ہے اور اسی لئے اسے کسی تیسرے شخص کی ملکیت بنانا چاہتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں